نظامِ قربانی

اجتماعی قربانی معمولات کے حساب میں معاون سروس.

ہماری نمایاں خدمات


آسان ویب بیسڈ رسائی — بغیر کسی اضافی ہارڈویئر کی ضرورت کے

آپ موبائل، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر کسی بھی براؤزر کے ذریع سسٹم تک با آسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں، بغیر کسی مہنگے یا مخصوص ہار ڈویئر کی ضرورت کے۔ یہ سسٹم تمام انتظامیہ کے حساب سے ایک دوستانہ اور سادہ انٹرفیس فراہم کرتا ہے، جو آپ کو کسی بھی وقت، کہیں سے بھی، بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کی  سہولت  دیتا  ہے۔

مزید پڑھیں

رسیدوں کی تفصیلات ، ذہانت سے حصص کی مختص، اور ادائیگیوں کا نظم

دو اقسام کی رسیدیں: حصہ دار رسید اور پرائیویٹ جانور رسید، مکمل حصہ دار کی معلومات اور حصہ کی تفصیلات کا اندراج، ادائیگی کی ایک نظر میں جاننے کی سہولت (Unpaid, Partial, Paid)، خودکار حصہ دار کی جانور کے حصہ کی الاٹمنٹ کا سسٹم جس سے انسانی غلطیوں کا امکان کم ہو جاتا ہے، حصہ کی تعداد پر شرعی حدود لاگو (گائے/اونٹ: 7، بکری/دُنبہ: 1)۔ ادائیگی، کینسل شیئر اور اخراجات کے ریکارڈ کے ساتھ مکمل کنٹرول، مکمل رسید اور ادائیگی پرنٹ آؤٹ کے آپشنز۔

مزید پڑھیں

قیمت اور ادائیگی کی تفصیلات (حصہ داری قربانی کے لیے).

ہمارا قربانی مینجمنٹ سسٹم حصہ داری قربانی کے تمام مالیاتی معاملات کو منظم اور شفاف انداز میں سنبھالتا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے ہر جانور کے لیے شرکاء کے حصے (Shares) مختص کیے جا سکتے ہیں، اور ہر شریک کی ادائیگی کی تفصیلات محفوظ کی جا سکتی ہیں۔ یہ فیچر آپ کو ہر شریک کا حصہ مقرر کرنے, ادا شدہ اور بقایا رقم کا ریکارڈ رکھنے, خودکار حساب کتاب کے ذریعے کل قیمت اور جمع شدہ ادائیگیوں کی تفصیلات دیکھنے، اور ادائیگی کے ثبوت جیسے رسیدیں یا اسکرین شاٹس اپلوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، فلٹر اور سرچ آپشن کے ذریعے کسی بھی شریک کی ادائیگی کا اسٹیٹس فوری چیک کیا جا سکتا ہے، جس سے حصہ داری قربانی کا عمل زیادہ آسان اور منظم ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

قربانی کی تاریخ اور شیڈول مینجمنٹ

ہمارا قربانی مینجمنٹ سسٹم قربانی کے تمام مراحل کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے ایک مکمل شیڈولنگ سسٹم فراہم کرتا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ جانوروں کی قربانی کی تاریخ مقرر کر سکتے ہیں, ہر شریک کو ان کے حصے کے مطابق قربانی کا وقت الاٹ کر سکتے ہیں, اور تمام سرگرمیوں کا ایک منظم ریکارڈ رکھ سکتے ہیں۔ سسٹم آپ کو قربانی کے دن اور وقت کی تفصیلات درج کرنے, مخصوص جانوروں کے لیے الگ الگ سلاٹ مختص کرنے, اور فہرست کے مطابق تمام قربانیوں کی ترتیب کو دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، شیڈول کے مطابق قربانی کے عمل کو منظم اور خودکار بنانے کے لیے آپ قربانی کا مکمل ٹائم ٹیبل بنا سکتے ہیں تاکہ کوئی بھی حصہ دار تاخیر یا پریشانی کا شکار نہ ہو۔ اس نظام سے قربانی کے دن کی بہتر منصوبہ بندی ممکن ہو جاتی ہے, وقت کی بچت ہوتی ہے, اور ہر شریک کو مقررہ وقت پر مکمل معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں

جانوروں کے ذبح کا مکمل حساب اور تفصیلات

ہمارا قربانی مینجمنٹ سسٹم قربانی کے جانوروں کے ذبح کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، تاکہ ہر مرحلے کو منظم اور شفاف بنایا جا سکے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ ہر جانور کی ذبح کی تاریخ، وقت، اور مقام درج کر سکتے ہیں، جبکہ ہر شریک کے حصے کو بھی تفصیل سے ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ گوشت کی تقسیم کے مراحل کو منظم کر سکتے ہیں۔

سسٹم آپ کو ہر جانور کے لیے ذبح کرنے والے قصائی کی تفصیلات, قربانی کے بعد گوشت کی مقدار, اور تقسیم کی فہرست بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ، گوشت کی ترسیل (Delivery) کے ریکارڈ, خیرات کیے گئے گوشت کی مقدار, اور ہر شریک کو ملنے والے گوشت کی تفصیلات بھی محفوظ کی جا سکتی ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے قربانی کے عمل کی مکمل ٹریکنگ ممکن ہو جاتی ہے، جس سے کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا پریشانی سے بچا جا سکتا ہے، اور تمام شرکاء کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں

قربانی کے جانوروں کی خریداری کا مکمل ریکارڈ.

ہمارا قربانی مینجمنٹ سسٹم قربانی کے جانوروں کی خریداری کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھتا ہے، جس میں جانور کی نسل، وزن، عمر، قیمت، خریداری کی تاریخ، بیچنے والے کی معلومات، ادائیگی کی تفصیلات، رسیدیں، اور تصاویر شامل ہیں۔ اس سسٹم کے ذریعے آپ اپنے خریدے گئے جانوروں کا آسانی سے حساب رکھ سکتے ہیں، پرانی خریداری کا ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں، اور فلٹر یا سرچ کے ذریعے مطلوبہ معلومات فوری حاصل کر سکتے ہیں، جس سے قربانی کی تیاری منظم اور شفاف ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیں

استعمال کرنے کا طریقہ

سیٹ اپ اسکرینیں


نیا سیزن بنائیں

بائیں پین میں جائیں اور "سیٹ اپ اسکرینیں" کو منتخب کریں۔ پھر اس میں سے "سیزن عید کے دن" پر کلک کریں تاکہ آپ عید کے دنوں کے لیے نیا سیزن ترتیب دے سکیں۔


قربانی کے جانور کے معیار کی تفصیلات

یہ ویڈیو یہ دکھاتی ہے کہ پہلے سیٹ اپ اسکرین پر کیسے جائیں اور وہاں سے قربانی کے معیار کے سیکشن میں کیسے داخل ہوں۔

ہم سے رابطہ

-->

ای-میل

[email protected]

فون نمبرز

+92 321-2901464

+92 322-2767570

+92 345-2173110

Contact Form